کراچی(سٹاف رپورٹر)سیکیورٹی اداروں نے شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )لندن کے حامیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے ،فعال اور متحرک کارکنوں کی لسٹیں مرتب کرتے ہوئے گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ کے سلسلہ میں تیزی آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں طوفانی بارشیں،لاہور پانی،پانی،5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ریلیاں نکالنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحریک ہیں، چھاپوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کورنگی اور لانڈھی میں چھاپے مارے ہیں۔چھاپے کورنگی لانڈھی کی نجی فیکٹریوں میں مارے گئے،فیکٹریوں سے 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔کارروائی کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والوں کے خلاف کی گئی۔چھاپوں کے دوران ایم کیو ایم لندن کے بینرز، جھنڈے اور تصاویر برآمد کرلی گئیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران کارکنان کی فہرست اور فنڈنگ کرنے والوں کی تفصیلات بھی مل گئیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیو ایم لندن کے مزید کارکنوں کی تلاش شروع کر دی۔