پشاور(کرائم رپورٹر)تحصیل باڑہ میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی چوری کی نکلی،گاڑی ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر نیوٹان راولپنڈی کے تھانے میں درج تھی ۔ پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق گاڑی جولائی میں سٹی شاپنگ سنٹر راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی اور مالک نے پولیس کو بتایا تھا کہ شاپنگ سٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کے بعد واپس آیا تو گاڑی غائب تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نگران سیٹ اَپ پر مشاورت،وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی