پٹرول پمپس کے بعد ایل پی جی انڈسٹری نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے بعد ایل پی جی انڈسٹری نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا،پٹرول پمپ مالکان 22 جولائی جبکہ ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 5 اگست سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع ہوتے ہی ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت پر ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی،ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ہے،بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔عرفان کھوکھو نے بتایا کہ فی کلو نرخ 178روپے ہے لیکن 220 سے 350 روپے کلو ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے جبکہ مقامی گیس کمپنی مقررہ قیمت سے 1 لاکھ روپے زائد قیمت فی ٹن ایل پی جی فروخت کر رہی ہے،ایل پی جی کی سالانہ کھپت 18 لاکھ ٹن ہے، 40 فیصد مقامی پیداوار سے پورا ہوتا ہے،مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت پر گیس کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں