اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4ارب 20کروڑ ڈالر کا اضافہ،مجموعی ذخائر کتنے ہوگئے ؟ جانئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4ارب 20کروڑ ڈالر کا اضافہ،مجموعی ذخائر کتنے ہوگئے ؟ جانئے

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 20 کروڑ موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا اعترافی بیان،معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد نے عمران خان پر بجلیاں گرا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں