اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) پاکستانیوںسے حکومت ٹی وی فیس کے نام پر بجلی کے بلوں میں پہلے ہی خاطر خواہ ٹیکس بٹو ررہی تھی اور اب ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، یہ ریڈیو فیس پندرہ روپے ہوگی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔
