نئی دہلی، بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 13جماعتوں نے اتحاد کیا تھا اور پھر عدم اعتماد کی تحریک لاکر انہیں گھر بھیج دیا تھا، اب پڑوسی ملک میں مودی سرکارکیخلاف 26جماعتیں متحد ہوگئی ہیں اور نئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا۔
بنگلور میں 26اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے اس سلسلے میں باضابطہ طورپر ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔ اتحاد میں کانگرس، عام آدمی پارٹی، جنتا دل،شیوسینا،سماج وادی پارٹی،نیشنل کانفرنس شامل،پیپلزڈیموکریٹک پارٹی،کیمونسٹ پارٹی،سوشلسٹ پارٹی اورآل انڈیا مسلم لیگ و دیگر شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہناتھاکہ انتخابی اتحاد کامقصد جمہوریت کی پامالیوں کوختم کرنا ہے، مودی کی ہارہی دراصل بھارت کی جیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اجازت،عراقیوں نے سویڈش سفارتخانے کو آگ لگا دی