job portal

پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر اب تک کتنے افراد نے رجسٹریشن کروا ئی؟حیران کن خبرآ گئی

لاہور (پریس ریلیز)پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ملازمتوں کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر 1 لاکھ سے زائد افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 17 ہزار افراد بطور کاروباری مالکان رجسٹرڈ ہیں۔ پورٹل کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے متلاشی شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ جاب سنٹر پورٹل کا قیام رہنمائی اور روزگار کے حصول کی معاونت میں ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف صنعتکاروں بلکہ آجروں کو بھی فائدہ ہوگا۔
خواہشمند افراد بطور کاروباری مالکان یا بطور مزدور شہری اپنی رجسٹریشن مندرجہ ذیل لنک پر جا کے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کی سمگلنگ ،چائلڈ لیبر کے خاتمہ پر قومی ڈائیلاگ،مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں