اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف نے سائفر لہرا کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا،قانون کے مطابق ان سے نمٹا جائے گا ،حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انکوائری کرے گی ،سائفر کو پبلک نہیں کیا جا سکتا ،معاملے کی تحقیقات میرٹ پر اور قانون کے مطابق ہونگی،سائفر کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھیجا گیا جس نے عمران خان کو 25جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ کلاسیفائڈ دستاویز کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جائے تو اس کی سزا 14سال تک کو سکتی ہے،عمران خان نے سائفر کو متعلقہ ادارے کو واپس بھی نہیں کیا ،سائفر کے جھوٹے بیانیہ سے دوست ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتی ہے بند کمروں والے نہیں