اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بھارت کی ریاست منی پور میں ڈھائی ماہ سے جاری نسلی فسادات میں ایسے ایسے روح فرسا واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسانیت شرما جائے ،مودی سرکار منی پور میں جاری فسادات کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جبکہ کانگریس کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے وزراءسے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے،پاکستان کی معروف ٹی وی اینکر کرن ناز نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے چیمپیئن کہلانے والوں کے ضمیر جھنجھوڑ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:”یہ ہے مودی کا بھارت“منی پور میں مسیحی خواتین کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے کی ویڈیو وائرل
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں نسلی بنیادوں پر تشدد بدستور جاری ہے، تقریباً ڈھائی ماہ میں اکثریتی میتی کمیونٹی اور قبائلی کوکی برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور 60,000 کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں،ایسے میں ریاستی فسادات کے دوران ایک ہجوم کے سامنے دو خواتین کے کپڑے اتارنے اور ان پر جنسی تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے انڈیا کے سیاسی و سماجی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔معروف پاکستانی ٹی وی اینکر کرن ناز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”چاند پر پہنچنے والا انڈیا اپنی عورتوں کو برہنہ کرنے میں بھی بے غیرتی کے عروج پر پہنچ گیا ہے،منی پور میں نسلی فسادات پچھلے ڈھائی مہینے سے جاری ہیں،ہجوم کا خواتین کو برہنہ کرنے اور جنسی تشدد کرنے کی شرمناک ویڈیو نے رونگٹے کھڑے کر دئیے،دو کلو میٹر تک خواتین کو برہنہ گھسیٹتے رہے۔کرن ناز کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ پولیس کی تحویل سے جتھے نے خواتین کو اغوا کیا،بھائی کے سامنے نوجوان خاتون کو گینگ ریپ کیا گیا،انسانی حقوق کے اندھے عالمی چیمئین یہ ظلم و ستم دیکھنے سے قاصر ہیں۔“
چاند پر پہنچنے والا انڈیا اپنی عورتوں کو برہنہ کرنے میں بھی بے غیرتی کے عروج پر پہنچ گیا ہے منی پور میں نسلی فسادات پچھلے ڈھائی مہینے سے جاری ہیں ہجوم کا خواتین کو برہنہ کرنے اور جنسی تشدد کرنے کی شرمناک وڈیو نے رونگٹے کھڑے کردئیے۔دو کلو میٹر تک خواتین کو برہنہ گھسیٹتے رہے ۔المیہ… pic.twitter.com/fYKzy49FPx
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) July 20, 2023
واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوزاقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہے،وائرل وڈیو میں منی پورمیں جاری نسلی فسادات کے دوران ہجوم کومسیحی کوکی کمیونٹی کی دو خواتین کوبرہنہ کرکےگلیوں میں گھماتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہجوم نے مسیحی گھروں پر حملہ کرکے مردوں کو قتل کردیا اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،خواتین سے زیادتی کے بعد انہیں برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا گیا۔مودی سرکار نے منی پورمیں انسانیت سوز واقعات کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے اور بھارتی میڈیا عیسائیوں پر حملوں اور ان پر ہونے والے دلخراش مظالم کی کوئی کوریج نہیں کر رہا۔