نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست منی پور میں جاری فسادات کے دوران مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آ گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران ہجوم کومسیحی کمیونٹی کی دو خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھماتے دیکھا جا سکتا ہے۔ہجوم نے گھروں پر حملہ کرکے پہلے مردوں کوقتل کردیا اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،پھر خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھماتے رہے۔مودی سرکار نے منی پور میں انسانیت سوز واقعات پر چپ سادھ رکھی ہے جبکہ بھارتی میڈیا عیسائیوں پرہونے والے دلخراش مظالم کی کوئی کوریج نہیں کررہا ۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اجازت،عراقیوں نے سویڈش سفارتخانے کو آگ لگا دی