”اعظم خان کا بیان عمران خان کے خلاف چارج شیٹ“پیپلز پارٹی کا رد عمل بھی آ گیا

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے امریکی سائفر سے متعلق اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان کا اعترافی بیان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے،عمران خان پر ملک کے خلاف سازش کا مقدمہ چلنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا اعترافی بیان،معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد نے عمران خان پر بجلیاں گرا دیں
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا سائفر متعلق بیان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے،اس سے پہلے ایک آڈیو لیک میں سابق وزیر اعظم کو “سائفر پر کھیلنے”کا منصوبہ بناتے ہوئے سنا گیا،ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ سائفر سابق وزیر اعظم کی من گھڑت سارش ہے۔سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کی خاطر ملکی سفارتی تعلقات کو داﺅ پر لگایا اور پاکستان کیلئے سفارتی بحران پیدا کئے، کیا ملک کے سب سے بڑے عہدے پر بیٹھ کر ان کو ملک کے خلاف سازشیں گھڑنی چاہئے تھیں؟ جھوٹا بیانیہ بنانے والے دوسروں پر ملک دشمنی کا فتوے لگاتے رہے، سائفر نہیں بلکہ سائفر کے نام پر چھوڑا بیانہ سازش تھی۔

یہ بھی پڑھیں:”اتنا ڈراما اور جھوٹ تو افسانوں اور فلموں میں بھی نہیں ہوتا جتنا بھونڈا سکرپٹ یہاں چلایا جا رہا ہے“اعظم خان کے اعترافی بیان پر فرخ حبیب سٹپٹا اٹھے

دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی،عمران خان نے اقتدار کو بچانے کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا،اعظم خان کے بیان کے بعد حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے بیانیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی اور اب ذاتی مفاد اور انا کیلئے کسی اور ملک پر الزام لگا رہے ہیں،بہروپیے نے اقتدار کی خاطر پوری دنیا میں پاکستان کی ڈپلومیسی کمپرومائز کی،پی ٹی آئی چیرمین نے اقتدار بچانے کے لئے فارن پالیسی کو داو پر لگایا،چیر مین پی ٹی آئی پرملک کے خلاف سازش کا مقدمہ چلنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:’میں نہیں مانوں گا‘ اعظم خان کے انکشافات پر عمران خان کا موقف بھی آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں