لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان حماد اظہرنے اعظم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ سے گمشدہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے ،اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہے اور پولیس اس کی تلاش میں ناکام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس صورتحال میں مجسٹریٹ کے روبرو 164کا بیان ماہرین کی نگاہ میں ناقابل تصور ہے،عمران خان بتا چکے ہیں کہ جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کے حقیقی محرکات کیا ہیں ،قومی سلامتی کمیٹی سائفر کے مندرجات کی تصدیق کر چکی ہے،اسی سائفر کی بنیاد پر امریکا کو اسلام آباد اور واشنگٹن میں ڈیمارش کیا گیا ،حکومت جھوٹے بیانیے کی بجائے اعظم خان کے حوالے سے عدالت اور قوم کو آگاہ کرے،بتایا جائے کہ اعظم کان کو کس مقدمے میں گرفتار کیا اور بیان ریکارڈ کیا گیا ،ہم ایک بار پھر چیف جسٹس سے ساجفر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،اعظم خان سے منسوب بیان کی فوری تحقیقات کی جانی چاہیے۔
