کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری ، انٹربینک میں ڈالر 283.80 روپے کا ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروبا ر کا آغاز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی سے ہوا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 282.25 روپے کی سطح پر آ گئی، مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا رجحان جاری رہا اور ڈالر کی قدر 1.08 روپے کم ہوکر 281.04 روپے ہو گئی تاہم اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ شروع ہوا اور 283.80 روپے تک جا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیلی فونک رابطہ،1ارب ڈالر فراہمی پر اظہار تشکر