اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفاد کیلئے سائفر کا ڈھونگ اورڈرامہ رچایا گیا ،سازش کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود بھی اس سازش میں پوری طرح ملوث ہیں سائفر ڈرامہ پاکستان اور اداروں کیخلاف تھا ،اس گروہ کے تانے بانے بیرون ملک بھی تھے۔سائفر گم نہیں ہوا بلکہ عمران خان کے پاس موجود ہے،اعظم خان کابیان تحریک انصاف کیخلاف فرد جرم ہے،چئیرمین پی ٹی آئی کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : ”بڑی عدالت بڑا کیس “9مئی کو فوج نے لچک کا مظاہرہ کیا،اٹارنی جنرل