اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان منظر عام پر آ گئے ،سائفر بارے اہم انکشافات کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعظم خان نے ریکارڈ شدہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا ،عمران خان نے کہا کہ سائفر کو غلط رنگ دیکر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامے کے زریعے سلامتی کے اداروں کیخلاف نفرت کا بیج بویا ،منع کرنے کے باوجود ایک خفیہ مراسلے کو عوام میں ذاتی مفاد کیلئے لہرایا ،سائفر کو ملکی سلامتی کے اداروں اور امریکا کی ملی بھگت کا غلط رنگ دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : خاتون جج سے ایک بار پھر معافی