imran appologise

خاتون جج سے ایک بار پھر معافی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون جج دھمکی کیس میں چئیرمین تحریک انصاف نے عدالت میں کھڑے ہو کر معافی مانگ لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں روسٹرم پر کھڑے ہو کر عمران خان نے کہا کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتاہوں ،میں نے رد عمل دیتے ہوئے جوش خطابت میں قانونی کارروائی کا کہا تھا تاہم اس پر میں جج صاحبہ سے معافی مانگنے بھی گیا تھا ،اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو اس پر معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون جج دھمکی کیس ،عمران خان عدالت میں پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں