فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی ) ستیانہ جھامرہ روڈ پر نواحی گاوں میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے اور دلہن والوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس دوران ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہوں طبی امداد لینا پڑی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق چک 278 گا¶ں میں شادی کی تقریب کے دوران فریقین کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی لیکن زخمیوں میں سے ایک 55سالہ شخص کو حالت زیادہ خراب ہونے پر رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ منتقل کرنا پڑا۔معمولی زخمیوں میں ایک ساٹھ سالہ خاتون بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟ایسا انکشاف کہ مرد بھی شرما جائیں