پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر کارروائی، بس میں سوار خاتون کے پاس کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر کارروائی، بس میں سوار خاتون کے پاس کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

اٹک (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اورخیبرپختونخوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی جو ممکنہ طورپر اس نے مارکیٹ میں پھیلانے تھے۔
پاکستان ٹائم کو حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر بس کو روک کر تلاشی لی گئی تو خاتون سے جعلی کرنسی میں شامل پانچ ہزار روپے کے نوٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں جو بظاہر اصل محسوس ہوتے ہیں۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
ا ب تک کی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کو کرنسی پہنچانا تھا جنہوں نے یہ نوٹ اصل کرنسی میں شامل کرکے مارکیٹ میں پھیلانے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟ایسا انکشاف کہ مرد بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں