گزشتہ رات سے لاپتہ تین بہنوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد، علاقہ میں خوف و ہراس

گزشتہ رات سے لاپتہ تین بہنوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد، علاقہ میں خوف و ہراس

مظفرگڑھ(کرائم رپورٹر ) تھرمل کالونی سے گزشتہ رات سے لاپتہ تین لڑکیوں کی لاشیں مل گئی ہیں، تینوں لڑکیاں آپس میں بہنیں تھیں۔
پاکستان ٹائم کو پولیس نے تبایا کہ تینوں بہنوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں جوگزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔لاشیں ملنے کی اطلاع کے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کاہجوم لگ گیا، لاشیں ملنے کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ، فیملیاں حتی الامکان اپنے بچوں کو گھرو ں سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں دے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟ایسا انکشاف کہ مرد بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں