یوم شہادت خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق اعظمؓ، خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے خلیفہ دوئم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت اور نئے اسلامی سال کے آغاز (یکم محرم کو)پر حسب روایت عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام شہادت حضرت عمر فاروقؓ اور نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاہم یکم محرم کی تعطیل روایت کے ساتھ مشروط ہوگی تاہم ذمہ دار ذرائع کے مطابق آج مورخہ 18 جولائی 2023 بمطابق 29 ذوالحجہ 1444ھجری کی شام ملک بھر سے چاند دیکھنے کی کوئی مصدقہ گواہی موصول نہیں ہوئی، لہٰذا پاکستان میں یکم محرم الحرام 1445ھجری، 20 جولائی 2023 بروز جمعرات کو ہوگی اور عاشورہ بروز ہفتہ، 29 جولائی کو ہوگا۔یاد رہے کہ یکم محرم الحرام کی عام تعطیل کا اعلان پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں ہوا تھا جب پرویز خٹک خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ تھے۔دوسری طرف رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے تاہم ابھی تک چاند کی رویت موصول نہیں ہوئی ،دوسری طرف سعودی عرب میں نئے قمری سال کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ ہندوستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا جس کا با ضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں