پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون کی بارشوں سے دیامر کے بالائی علاقوں میں تباہی ،مکانات اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیامر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ،لوگوں کے مکانات اور فصلیں تباہ ہو گئیں،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیامر کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان بتایا گیا ہے،سندھ ،کے پی کے،بلوچستان،گلگت اورکشمیر میں بادل برسیں گے،20سے 22جولائی کے دوران کراچی میں موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مون سون کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل