گال(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازسعود شکیل نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن سعود کے نام رہا جنہوں نے پہلے ٹیم کو خسارے سے نکلا پھر کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو خطرے کے نشان سے باہر نکالا پھر دن کا اختتام اپنے کیرئیر کی پہلی شاندار ڈبل سنچری پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اعصام الحق نے ڈبل چیلنجر ایونٹ جیت لیا