اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)نومولود سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی مشکل نے آ گھیرا ،پہلے پارٹی کے نام پر اعتراض ہوا تو اب پارٹی نشان” عقاب“ کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈنگ،دہشتگردی کی مالی معاونت کرنے والوں کی شامت
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو قانونی مسائل کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں, پہلے پارٹی کے نام پر اعتراض ہوا تو اب پارٹی نشان عقاب کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔سابق فوجی صدر جنرل(ر)پرویز مشرف مرحوم کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان عقاب ہے، الیکشن کمیشن کسی جماعت کو انتخابی نشان الاٹ کرے تو دوسری جماعت وہ نشان استعمال نہیں کر سکتی۔الیکشن کمیشن نے 2018 میں عقاب کا نشانہ آل پاکستان مسلم لیگ کو الاٹ کیا تھا، فہرست کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ عقاب کے نشان کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بھی عقاب کے نشان کا اعلان کیا گیا تھاجس پر قانونی کارروائی کا امکان پیدا ہو چکا ہے ،ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ”عقاب“ آل پاکستان مسلم لیگ کو بطور نشان الاٹ ہوا تھا ،یہ انتخابی نشان پاکستان استحکام پارٹی کو الاٹ نہیں ہو سکتا اور ممکنہ طور پر اس کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئینی مدت سے 2دن پہلے قومی اسمبلی تحلیل