اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اتحادی حکومت نے 8اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کافیصلہ کرلیا ،سندھ اسمبلی بھی اسی دن تحلیل کی جائیگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کیجائیگی ،صدر اگر اس پر دستخط نہیں کرتے تو 48گھنٹے میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائیگی۔اس اقدام کا مقصد یہ بتایاگیا ہے کہ آئینی مدت پوری کرنے کی صورت میں حکومت کو الیکشن 60دن میں کرانا ہونگے جبکہ دو دن پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں حکومت کے پاس 90دن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : منی لانڈنگ،دہشتگردی کی مالی معاونت کرنے والوں کی شامت