اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران وفاق کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیدیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ فی الحال فل کورٹ قائم کرنا ممکن نہیں ،اس وقت چھٹیاں چل رہی ہیں ،ججز دستیاب نہیں ہیں،تین ججز کیس سننے سے معزرت کر چکے ہیں،کچھ ججز بیرون ملک اور کچھ پہاڑوں پر چھٹیاں منا رہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے جسٹس یحیٰ آفریدی کے نوٹ کاحوالہ دیا تو جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ 26جون کا حکمنامہ بھی پڑھیں،وفاقی حکومت نے خود بینچ کے ایک ممبر پر اعتراض کیا ،کیا اب حکومت فل کورٹ کاکہہ سکتی ہے ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیدیا جائے تو جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کون فیصلہ کرے گا کہ کون سے ججز دستیاب ہیں۔جسٹس منیب نے کہا کہ یہ بینچ اس کیس کو کافی حد تک سن چکا ہے آپ اپنی گزارشات جاری رکھیں۔جسٹس عائشہ نے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ سترہ سے زیادہ ججز اس کیس کو سننے کیلئے دستیاب ہوں جو ممکن نہیں ہے۔کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر تحقیقات میں بڑی پیشرفت،حکم امتناع واپس