کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی والوں کو ایک بہترین تحفہ ریڈ لائن منصوبہ کی صورت میں دے رہے ہیں ،یہ منصوبہ آنے والے 80سال تک فائدہ دے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاشی بحران میں اہالیان کراچی کو سستی ٹرانسپورٹ کا تحفہ دے رہے ہیں،ریڈ لائن بی آر ٹی میں اے ڈی بی،ییلو لائن میں ورلڈ بینک کا تعاون حاصل ہے،کراچی میں مواصلات کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر تحقیقات میں بڑی پیشرفت،حکم امتناع واپس