پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمہ میں25جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں علی محمد خان کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی ،صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کو درج مقدمات اور انکوائریز کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کاحکم جاری کر دیا گیا ۔جسٹس اشتیاق اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ،کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
