لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ضمانت دینے والے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو ضمانت دینے والے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو یکم اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے خفیہ سروے،لیگی امیدواروں کا مشکل وقت شروع