لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی ،تحریری جواب جمع کرا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے نیب کو جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ 19جولائی کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے اسی دن نیب میں بھی پیش ہو جاﺅں گا۔یاد رہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں آج نیب میں پیشی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے خفیہ سروے،لیگی امیدواروں کا مشکل وقت شروع