اعظم خان کہاں ہیں اور کس کو پتہ ہے؟رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

اعظم خان کہاں ہیں اور کس کو پتہ ہے؟رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈٰیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ سینئر بیوروکریٹ اعظم خان کے اہلخانہ کو معلوم ہے کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے مطابق وہ جہاں پر بھی ہیں ان کے گھر والے اس حوالے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں آرام کررہے ہیں۔رانا ثناءکا مزید کہنا تھا کہ اگر اعظم خان لاپتہ ہیں تو ان کے اہلخانہ ہم سے رابطہ کریں ، میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں