اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) حکومت نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کے لیے مجموعی ٹیکس کی شرح 18.5 فیصد مقرر کردی ہے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ان ٹیکسز میں پراپرٹی قدر کی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاو¿ن ٹیکس بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:100 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر کتنا بل آئیگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں