indian space mission

”کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے“بھارت کا تیسرا چاند مشن، سیٹلائٹ کامیابی سے روانہ

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنے راکٹ سے چاند پر لینڈر اتارنے والے چندر یان تھری سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مطلوبہ مدار میں بھیج دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چاند پر پہنچنے کی مسلسل دو ناکامیوں کے بعد تیسرا خلائی مشن چندریان تھری ایک بار بھر روانہ کردیا ،چندریان تھری جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے آندھرا پردیش میں ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کے شار رینج سے روانہ کیا گیا،مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
اس مشن کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’چندریان 3 نے بھارت کے خلائی سفر میں ایک شاندار باب کا آغاز کیا ہے،یہ مشن انڈیا کے ہر فرد کے خوابوں اور عزائم کو لے کر بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ یہ اہم کامیابی ہمارے سائنسدانوں کی انتھک لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں اس کے جذبے اور ہنر کو سلام کرتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی جریدے نے بھارتی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا ،مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں