اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی ”عقاب “ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ،پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ انتخابی نشان “عقاب “کیلئے درخواست دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے ،پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ انتخابی نشان “عقاب “کیلئے درخواست دی جائے گی،استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات لڑے گی۔
