president pildat

توشہ خانہ کے تحائف چھپانے کے جرم میں 5سال کی نااہلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف چھپانے کے جرم میں پانچ سال تک کیلئے نااہلی ہو سکتی ہے ،تحائف وصول کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر پلڈاٹ نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف چھپانا کسی صورت درست نہیں ہے ،ترقی یافتہ ملکوں میں تحفے کی مالیت بہت کم ہے،مقرر کردہ مالیت سے زیادہ کے تحفے لینا جرم ہے ،پاکستان میں بھی ایک خاص مالیت سے زیادہ کے تحفے لینے پر پابندی ہونی چاہیے،ماضی کے تمام تحائف کی تفصیلات کو عام کرنا چاہیے تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ کس نے کتنا فائدہ اٹھایا ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں