کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں احتساب عدالت کراچی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ملزم کامران گل کی جانب سے بریت کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو آئیندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کر تے ہوئے کہا کہ 19جولائی کو شرجیل و دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز خٹک کو ایک اور جھٹکا، پی ٹی آئی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا