لاہور(عدالتی رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں پر سبسڈی واپس لینے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں اور قرار دیا ہے کہ سبسڈی واپس لینے کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق ہے، اس کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجرا کے روز سے ہوگا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بجلی بلوں پر سبسڈی دینا یا واپس لینا حکومتی پالیسی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
