قصور( وقائع نگار)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑدیا جس کے بعد بیڈ میں ا?باد لوگوں کے فوری انخلا کا حکم دیدیا گیا جبکہ ستلج کے اردگرد اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے اور لوگوں کے ساتھ مویشیوں کے انخلا کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
وزیراعلی محسن نقوی کو دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے ایم ایس ہسپتال کو ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلڈ یونٹ کے لئے مختص بیڈز کو دیگر مریضوں کے لئے استعمال میں لایا جائے اور وارڈز میں اے سی فنکشنل ہونے چاہئیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے مریضوں کے علاج معالجے اور تیمارداروں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
