محکمہ موسمیات نے پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے سلسلے کے دوران کل سے پیر تک طوفانی بارشوں کا امکان اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہرکردیا،بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 14 جولائی کو شدت اختیار کر یں گی۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ14 جولائی کی شام،رات کو مغربی ہواﺅں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث 17 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرا?باد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، مری، گلیات، اسلام ا?باد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواوں/ا?ندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جولائی کی شام،رات سی17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان ،دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر ، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ ا?باد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی ا?ئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی،خوشاب، سرگودھا، حافظ ا?باد، شیخوپورہ، فیصل ا?باد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواﺅںاورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔14 جولائی کی شام،رات سی16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ڑوب، لسبیلہ، ا?واران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب ا?باد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اورمیرپور خاص میں تیز ا?ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر 14سے17 جولائی کے دوران اسلام ا?باد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر ا?ب ا?نے کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں