پنجاب پولیس کے تھانیدار نے اقدام قتل کے مقدمہ میں دو گروپوں کی صلح کروا دی

پنجاب پولیس کے تھانیدار نے اقدام قتل کے مقدمہ میں دو گروپوں کی صلح کروا دی

وہاڑی(کرائم رپورٹر)بورے والا کے تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے ایس ایچ او تھانہ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں قانونی کارروائی مزید ا?گے بڑھانے کی بجائے عدالت کا کام بھی خود ہی نمٹادیا اور دو گروپوں کے مابین صلح کروا دی،مزمل بھٹی اور ملک اکرم گروپ نے تمام غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

پاکستان ٹائم کے مطابق مرضی پورہ مدینہ کالونی کے رہائشی مزمل بھٹی اور ملک اکرم کے مابین اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں دشمنی چلی ارہی تھی دونوں گروپ ایکدوسرے کو مارنے کے در پے تھے،ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون نے دونوں گروپوں کے مابین غلط فہمیوں کی بنیاد پر جاری کشیدگی کو ختم کرواتے ہوئے دشمنی کو دوستی میں بدل دیا۔
ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود کا کہنا تھا کہ معمولی تنازعات کی بنا پر جنم لینے والی دشمنیاں معاشرے میں کشیدگی کا باعث بنتی ہیں میری اولین ترجیح ہے کہ ایسے دشمنیوں کے خاتمہ کے لئے فریقین کے مابین صلح کروا کے امن کی فضا قائم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں