بڑا سکینڈل ، بڑی طلبی، نیب نے ایک بار پھر عمران خان کوبلا لیا

بڑا سکینڈل ، بڑی طلبی، نیب نے ایک بار پھر عمران خان کوبلا لیا

لاہور( سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے 190 ملین پاﺅنڈ کے سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو صبح بلاوا بھیج دیا، انہیں 13 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق نیب نوٹس میں کہاگیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے انہیں تفتیش کیلئے13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب پیشی کے دوران اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں۔ذرائع کے مطابق نوٹس کے ذریعے نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں