اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو جکڑ کر رکھا ہے لیکن ہمیں صبر کے ساتھ اسے قبول کرنا ہے۔
اسلام آباد میں چھٹے پاکستان فارما سمٹ اور ایوارڈز کی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت فارما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہو گا، ملک میں 22 فیصد شرح سود کاروبارکیلئے تباہ کن ہے، ہم مشکلات اور چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب کل ، 4امیدوارمیدان میں آگئے