gilgrt CM election

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب کل ، 4امیدوارمیدان میں آگئے

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب کل ہو گا الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 4 ممبران اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان، تحریک انصاف کے راجہ اعظم ,ہم خیال گروپ کے جاوید منوااور کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا چناو کل ہوگا،یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشیدکی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد وزارت اعلیٰ کا عہدہ خالی ہو ا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقا ت کرائی جائیں تو سچ سامنے آجائیگا،عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں