اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق پر پاکستان کو بھاشن دینے کے بجائے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دے۔
اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج اسرائیل جیسا ملک ہمیں انسانی حقوق پر بھاشن دے رہا ہے ،9مئی کو ریاست پاکستان پر حملہ کیا گیا ،ہمیں سوچنا ہو گا کہ ان حملوں کا فائدہ کس کو ہوا۔اسمبلی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں جو انہی کی تھیں جو 9مئی کے حملہ میں ملوث ہیں۔
