کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردوں کی ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش ناکام،4سیکیورٹی اہلکار شہید،3دہشتگرد مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریڑن پر حملہ اور تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کی جسے ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے جا چکے جبکہ باقی دہشت گردوں کواہلکاروں نے ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیررکھاہے۔دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشتگردوں کے حملہ میںچار سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھنائونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وکلا کی جعلی ڈگریوں کا کیس ،یونیورسٹی وائس چانسلرریکارڈ سمیت سپریم کورٹ طلب