اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طالب علم ہی ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں،ہمیں ان کیلئےءہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہونگی ،وزیراعظم کوئی بھی ہو ان کے فنڈز کسی صورت نہیں رکنے چاہئیں ۔
پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ، قومی نصاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کے وظائف بڑھانے کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہوں جدید تولیم کے ذریعے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے ۔2008میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میںلایا گیا اور اس کیلئے دو ارب روپے مختص کیے گئے،غریب طالبعلموں کو وظائف دیے گئے،ان طالبعلموں میں سے آج ہزاروں ڈاکٹرز اور انجینیئرز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وکلا کی جعلی ڈگریوں کا کیس ،یونیورسٹی وائس چانسلرریکارڈ سمیت سپریم کورٹ طلب