laywers fake degrees case

وکلا کی جعلی ڈگریوں کا کیس ،یونیورسٹی وائس چانسلرریکارڈ سمیت سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں وکلا کی جعلی ڈگریوں اور انرولمنٹ کے کیس کی سماعت ،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے وکلا جعلی ڈگری کیس میں وی سی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھ لا کالج کا ریکارڈ بھی لائیں ،عدالت نے ایف آئی اے سے بھی کیس کی تفتیش میں پیشرفت پر رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے تمام صوبائی بار کونسلز سے بھی رپورٹس طلب کر لی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ضمانت کے باوجود جیل حکا م کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے سے انکار ،عدالت کا اظہار برہمی ،شوکاز نوٹس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں