اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت،عدالت کا آئی جی اسلام آباد پر برہمی کا اظہار۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آئی جی اور چیف کمشنر عدالت کے سامنے پیش ہوئے،دوران سماعت جسٹس طارق محمود آئی جی پر برہم ہو گئے اور کہا کہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی لاپتہ ہیں۔آئی جی نے جواب میں کہا کہ ہم بھی انہی حالات سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں ،پولیس کوشش کر رہی ہے ،تمام متعلقہ ایجنسیوں کو لکھا گیا ہے۔جسٹس طارق محمود نے کہا کہ آئی ایٹ میں وفاقی سیکرٹریز رہتے ہیں وہاں سے بندہ اٹھا لیا گیا ،اس طرح ہوتا رہاتو کیا سارا سسٹم بند کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں : 9مئی واقعات،خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی حراست غیر قانونی دینے کی درخواست مسترد