انسانی اسمگلنگ میں انتہائی مطلوب ملزم نوشہرہ سے گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں انتہائی مطلوب ملزم نوشہرہ سے گرفتار

نوشہرہ(وقائع نگار) امریکا کو انسانی اسمگلنگ میں انتہائی مطلوب ملزم عابد علی خان کو نوشہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو حکیم آباد کے علاقے سے گرفتارکیاگیا، ملزم کی گرفتاری اور اس کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات دینے پر امریکا نے 20 لاکھ ڈالرز انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔پولیس حکام ذرائع کاکہناہیکہ ملزم عابد علی خان اپنی گاڑی میں حکیم بلڈنگ کے قریب موجود تھا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لیا۔ملزم پر الزام ہیکہ وہ زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے لوگوں کوبیرون ملک بھیجتا تھا۔ذرائع کیمطابق اس کے ساتھ پنجاب اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی شامل ہیں، یہ لوگوں کو وزٹ ویزے پر میکسیکو اور برازیل پہنچاتے تھے اور پھر وہاں سے انہیں امریکا منتقل کر دیتے تھے۔دو سال قبل امریکا کی جانب سے ملزم کو سفارتخانے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس کے علاوہ ایف آئی اے پشاور میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھٰیں:نگلیریا بیماری قابل علاج ہے یا نہیں ہے، ڈاکٹر فیصل محمود نے بتا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں