راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن قرض دینے والوں نے 2 معصوم بچوں کے باپ کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی مسعود نامی شخص نے آن لائن قرض دینے والوں سے 22 ہزار روپے قرض لیا جو پروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث لاکھوں روپے بنادیا گیا ،قرض دینے والوں نے مسعود کو تنگ کرنا شروع کر دیا اور اتنا زیادہ تنگ کیا کہ اس نے اپنی جان لے لی۔اپنے آخری آڈیو پیغام میں مسعود نے گھر والوں سے کہا کہ مجھے معاف کر دینا میں اچھا باپ بن سکا نہ اچھا شوہر یا بیٹا بن سکا ۔مسعود کے اہلخانہ نے اس کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے جو معصوم لوگوں کو پھانس لیتے ہیں اور پھر ان کا خون نچوڑتے ہیں ،یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی 7مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور