اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی خواتین کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں کردا رادا کرنا ہو گا ،ہماری خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ،انہیں صرف بہتر مواقع فراہم کرنا ہونگے۔
اسلام آباد میں ”وزیراعظم بااختیار خواتین پرگرام کا اجرا“کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،خواتین کو بہتر مواقع فراہم کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں،ہم 75سال میں خواتین کو بہتر مواقع فراہم نہیں کر سکے، پاکستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ،وہ آج ہر شعبہ زندگی میں اہم ترین عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
